[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی رضاکار فورس کے اہلکار صوبہ نینوا سے کربلا کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ اہلکار اربعین حسینی کے ایام میں کربلائے معلی کی زیارت کے لئے آنے والوں کے لیے سیکورٹی فراہم کریں گے۔
حشد الشعبی کے مرکز اطلاعات سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کا بہترین انتظام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں رضاکار فورس کا 23واں بریگیڈ روانہ کیا گیا ہے۔
دراین اثناء الفرات نیوز نے کہا ہے کہ حشد الشعبی کا 7واں بریگیڈ بھی کربلائے معلی اور نجف اشرف کی سیکورٹی کے لئے تعیینات کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اربعین کے موقع پر سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سرحدی بارڈر زرباطیہ کا دورہ کیا ہے۔