ہما را ملک ہندوستان قو می یکجھتی ،سا لمیت ،اخوت و بھا ئی چا ر گی ،امن و امان گنگاجمنی تہذیب کی زندہ مثا ل رکھتا ہے۔

مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علما ء تلنگا نہ کا بیان

76 ریوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستی دفتر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش مسجد زم زم ، باغ عنبر پیٹ حیدر آباد مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کے دست مبارک سے پرچم کشائی انجام دی گئی ،

انہوں نے (76) ویں یوم جمہوریہ کی موقع پر تمام ہندوستانیوں کو مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تاریخی اوراق ہندوستانی مسلمانوں کی قربانیوں سے بھرے ہوئے ہیں، 350 سالہ قربانیوں کے بعد یہ اس ملک کو جمہوری بنایا گیا ہے ، حقائق سامنے رکھ کر اگر دیکھا جائے تو مسلمان وہ قوم ہے جس نے ہر موڈ پر ابنائے وطن کے ساتھ ہاتھ بڑھاتے ہوئے ہندوستان کو انگریزوں کے چنگل سے نکال کر اس ملک کو جمہوری ملک بنایا ،

اور اس ملک کو جمہوری بنانے میں حضرت مولانا حفظ الرحمن سو ہاروی، شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی مولانا کفایت اللہ دہلوی حضرت مولانا ابو الکلام آزاد مولانا فضل الحق خیر آبادی اور گاندجی اور دیگر ہندوں مسلم سکھ عیسائیوں نے بہت بڑا رول ادا کیا ۔

جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء نے کہا کہ ملک عزیز کی آزادی ہمارے اکابر کی مرہون منت ہے۔ ہمیں جمہوری اور سیکولر نظام حکومت کی قدر کرنی چاہئے ، اسی دستو و نظام کے تحت ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کو خود مختاری حاصل ہے ، آئینی مذہبی آزادی بھی اسی جمہوری نظام کے تحت آتی ہے ، اسی لئے جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لئے مدبرانہ اور مؤثر اقدام ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ایک خاص ناعاقبت اندیش و فکر مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور جمہوریت کے خلاف ہے اور اس نظام کو سبوتاژ کر دینا چاہتی ہیں،

اسلئے عہد حاضر میں اس بات کی ضرورت دو چند ہوگئی کہ تمام محبان وطن بالخصوص علماء کرام اور ارباب مدارس جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے پیش رفت کریں اور حکمت عملی تیار کریں، کیونکہ جب بھی ضرورت پڑھی ہمیشہ اس ملک کو طوفانی موجوں اور نفرت و تعصب کے ابلتے شراروں علماء کرام اور مسلم عوام نے سب سے آگے بڑھ کر ٹھنڈا کیا ہے اور ہندوستان کو حسین و جمیل بنانے اور دنیا میں اس کا نام روشن کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،

تمام انصاف پسند تاریخ داں اس بات کے معترف ہیں کہ علماء کرام کی جدو جہد اور ایثار وقربانی کے تذکرہ کے بغیر تاریخ حریت مکمل نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سلسلہ میں ہماری اپنی صفوں میں بھی اضحلال اور سستی پائی جاتی ہے یہی وجہ کہ ہمارے نسل نو اپنے اکابر کی قربانیوں سے ناواقف ہے،

موجودہ حالات کے پیش نظریہ ضرورت شدت سے محسوس کی جاتی ہے کہ ہر موقع پر اپنے اسلاف کے کارناموں ، ان کی قربانیوں اور ان کی حب الوطنی کو عام کرنے ، کی کوشش کی جائے ، تا کہ علماء کی قربانیوں سے نئی نسل بھی واقف ہو اور نسل نو یہ جان سکے کہ اکابر امت نے اس ملک کے لئے کیسی کیسی قربانیاں پیش کی ہیں۔ 76 / یوم جمہوریہ کے موقع پر انہوں نے کہا یہ ملک سیکولر ملک ہے اور انشاء اللہ سیکولر ملک ہی رہے گا، ہمارا ملک قومی سمجھتی ، سالمیت اخوت و بھائی چارگی ،

امن و امان گنگا جمنی تہذیب کی زندہ مثال رکھتا ہے ۔ اس موقعہ پر محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا محمد یعقوب صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ عنبر پیٹ، مولانا محمد معز الدین نائب صدر جمعیة علماء حلقہ عنبر پیٹ دفتر ریاستی جمعیتہ علماء کے اسٹاف ، جناب عبد الرمضان ، مولانا محمد نصیر الدین محمد عبد اللہ اکبر مولانا انصار ا نور حسامی حافظ ارشد جناب محمد فیاض صاحب جناب اکبر صاحب جناب ضمیر صاحب جناب محمد حبیب صاحب او و دیگر مقامی احباب بھی موجود تھے۔مار ایک ہندوستان قوم یکجھتی، سالمیت، اخو بھائی چارگی امن امان گنگا جمنی تہذیب کی زندہ مثال رکھتا ہے۔مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کا بیان



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *