
حیدرآباد: شدید گرمی کی وجہ سے پریشان حیدرآباد شہر کے لوگوں کو بارش نے راحت پہنچائی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔چنتل کے علاقے
پدم نگر میں تیز آندھی کے باعث ایک بڑا درخت زمین پر گر گیا جس سے دو برقی کے کھمبے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں بعض بائیکس کو نقصان پہنچا۔کوکٹ پلی، موسیٰ پیٹ، جے این ٹی یو، نظام پیٹ، کے پی ایچ بی اور جیڈی میٹلہ کے
علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔دوسری جانب سکندرآباد کینٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں اچانک موسم تبدیل ہو گیا۔ نیو بوئین پلی
لوت کنٹہ، ترملگیری اور بولارم سمیت کئی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ پرانے شہر میں بھی کئی مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم تبدیل ہوگیا۔
