پروفیسر سید عین الحسن بنیادی طور پر فارسی کے استاد ہیں اور تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تدری سے خدمات انجام دینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کو حکومت ہند کی جانب سے پدم شری کا اعلی ترین شہری اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر اشتیاق احمد کے بموجب ہر برس کی طرح اس مرتبہ بھی 26 جنوری کے موقع پر حکومت ہند کی جانب سے جن افراد کو ان کے نمایاں خدمات کے اعتراف میں پدم شری کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کا نام بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین برسوں سے پروفیسر سید عین الحسن کی قیادت میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ترقی کے نئے منازل طے کر رہی ہے۔ گزشتہ برس ہی مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جہاں لا کالج کا اغاز کیا گیا وہیں پرانے شہر حیدراباد میں ایوننگ ڈگری کالج کا اغاز کا سہرا بھی پروفیسر سید عین الحسن کے سر جاتا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروفیسر سید عین الحسن بنیادی طور پر فارسی کے استاد ہیں اور تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تدری سے خدمات انجام دینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں وزارت داخلہ حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں آج اس بات کی اطلاع دی گئی ہے ہر سال یہ اعلی ترین شہری اعزاز صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں مارچ اور اپریل کے مہینے میں نئی دلی میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔