لڑکیوں کی جوتے سے پٹائی۔ تلنگانہ کے ضلع ناگر کرنول کے اسکول میں واقعہ

حیدرآباد: ایک ٹیچر کو طالبات کو جوتے سے مارنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع ناگر کرنول کے کونڈا ناگولا ضلع پریشداسکول میں پیش آیا،ٹیچر سرینواس ریڈی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس سلسلے میں ضلع کے ڈی ای او رمیش نے سرینواس ریڈی کو معطل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔

 

جمعہ کے روز بالموار منڈل کے کونڈا ناگولا پلی ضلع پریشد ہائی اسکول میں نویں جماعت کی تین طالبات اسکول کے احاطے میں کھیل رہی تھیں اور آپس میں بات چیت کرتے ہوئے ہنس رہی تھیں۔ جب  سرینواس ریڈی وہاں سے گزرے تو انہوں نے سمجھا کہ طالبات ان پر ہنس رہی ہیں اور وہ غصے میں آ گئے۔ اس پر انہوں نے اپنا جوتا اُٹھا کر تینوں طالبات پر پھینک دیا جس کے نتیجے میں طالبات کے گلے اور کان پر شدید زخم آئے۔

 

متاثرہ طالبات نے یہ واقعہ اپنے والدین کو بتایا جنہوں نے اسکول آ کر  سرینواس ریڈی کی پٹائی کر دی۔ والدین اور مقامی افراد نے سر ینواس ریڈی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایم ای او کو شکایت بھی کی۔ شام تک محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے سرینواس ریڈی کو معطل کرنے کے احکام جاری کر دیے گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *