امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلہ کے مذاکرات میں شرکت کا ارادہ نہیں۔ ایران

نئی دہلی ۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ اُن کا ملک فی الحال امریکہ کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتا۔

 

تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ماضی کے تجربات سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا، اور اس طرح کا رویہ کبھی مثبت نتائج نہیں دے سکتا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے آغاز سے ہی امریکہ نے اس کی خلاف ورزی کی، جس کے بارے میں پاکستانی ثالث کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

 

اسماعیل بقائی کے مطابق بحری ناکہ بندی نافذ کرنا بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اور گزشتہ مذاکرات کے دوران ہونے والے امریکی حملوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 

پریس کانفرنس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے کوئی نئی جارحیت کی گئی

 

تو ایرانی مسلح افواج اس کا بھرپور اور مناسب جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *