جنگ بندی اسرائیل کی توہین/ دوبارہ جنگ شروع کی جائے، بن گویر

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کی شرائط کے تحت غزہ میں جنگ بندی کے بعد صہیونی انتہا پسند رہنما نتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

سخت گیر رہنما اتمار بن گویر نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے اسرائیل کی توہین قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاہدے کو ختم کیا جانا چاہیے اور اسرائیل کو فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔

دوسری جانب صیہونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیسل سموتریچ نے ہلاک ہونے والے بعض فوجیوں کے اہل خانہ اور ماہرین اور اسٹریٹجک مشیروں کو طلب کیا ہے تاکہ جنگ میں واپسی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *