حیدرآباد 23 جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر غلام یزدانی خان ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے 26جنوری2025کو یوم جمہوریہ ہند کے مبارک موقع پرٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹیلرنگ اورفیشن و مہندی ڈیزائنگ کےکورس تکمیل کرنے والی
لڑکیوں کے لئے دوپہر دوبجے تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر غلام یزدانی خان ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے لڑکیوں کو مالی طورپر بااختیار بنانے اور ہنرمند بنانےکی غرض سے انہیں چادرگھاٹ میں واقع ڈاکٹر غلام یزدانی خان ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کی عمارت میں ٹیلرنگ اورفیشن و مہندی ڈیزائنگ کورسوں کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
کورس کی تکمیل پر اسناد بھی عطاکیے جاتے ہیں۔ ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی اور ماہرین کے مشوروں کے لئے تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔رواں سال بھی اس تقریب کا انعقادکیا جارہا ہے۔ اس تقریب کے منتظم ڈاکٹر خواجہ بہاوالدین انصاری نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اس تقریب میں بطورمہمان خصوصی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم نسواں کی پروفیسر ، پروفیسر آمینہ تحسین ، شعبہ کے فیکلٹی ڈاکٹر تبریز حسین تاج شرکت کریں گے۔جبکہ تقریب کی صدارت ٹرسٹی جناب کاشف علی خان کریں گے۔اس کے علاوہ مہمانان اعزازی کے طورپرسید اشتیاق احمد،جوائنٹ سکریٹری جامع مسجددیوڑی نواب دولہے خان،
جناب محمد مرتضی حسین امیتاز ایجوکیشنسٹ، ڈاکٹر ایم ایس ایم قادری سماجی کارکن، جناب سلیم فاروقی بانی اردو اکاڈمی جدہ، ڈاکٹر عبدالوکیل ایجوکیشنسٹ، جناب عبدالرب عارف میڈیکل کونسلرشرکت کریں گے۔ جناب ڈاکٹر خواجہ بہاوالدین انصاری نے تمام مَدعُوئِین سے وقت مقررہ پر شرکت کی گزارش کی ہے۔