کامیڈین کپل شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی، اس سے قبل راجپال یادو اور ریمو ڈی سوزا کو بھی ایسی دھمکی ملی

کامیڈین کپل شرما کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی دینے والے شخص نے کپل شرما کو ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں سمیت قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

راجپال یادو، سوگندا مشرا اور ریمو ڈی سوزا کے بعد اب کامیڈین کپل شرما کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس سے قبل راجپال یادو، ٹی وی اداکارہ سوگندا مشرا اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی تھیں۔

دھمکی دینے والے شخص نے کپل شرما کو ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں سمیت قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس معاملے میں امبولی پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 351(3) کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کپل شرما سے پہلے راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندا مشرا کو بھیجے گئے دھمکی آمیز میل میں لکھا گیا تھا- ‘ہم آپ کے حالیہ اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک حساس معاملہ کی جانب  آپ کی توجہ میں لانا ضروری ہے۔ یہ کوئی عوامی اسٹنٹ یا آپ کو ہراساں کرنے کی کوشش نہیں ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس پیغام کو بہت سنجیدگی سے لیں اور رازداری کو برقرار رکھیں۔’

میل میں مزید کہا گیا، ‘ایسا کرنے میں ناکامی کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں جو آپ کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ہمیں اگلے 8 گھنٹوں کے اندر آپ کی طرف سے فوری جواب کی توقع ہے۔ اگر ہمیں جواب نہیں ملتا ہے، تو ہم فرض کریں گے کہ آپ معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اور ضروری کارروائی کریں گے۔ وشنو۔‘

کپل شرما ان دنوں اپنے حال ہی میں ریلیز ہونے والی میوزک ویڈیو ‘گلٹ’ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اس گانے کو کپل شرما نے خود گایا ہے۔ 22 جنوری کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو صرف چند گھنٹوں میں 882 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *