مغربی کنارے میں قدس بریگیڈ کی صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمتی فورسز اور اسرائیلی قابض افواج کے درمیان مسلح جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

جنین کی قدس بریگیڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اسرائیلی قابض فوج کے حملے کے بعد ان کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 قدس فورس نے گھات لگا کر کئی صہیونیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
 
دوسری طرف فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے چار  فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *