گگن یان خلا میں انسانی مشن بھیجنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی طرف اسرو کی پہلی کوشش ہے۔ اسرو اس پروجیکٹ کے تحت انسان بردار عملے کو لانچ کرنے سے قبل خلا میں ایک بغیر پائلٹ مشن بھینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے لکویڈ پروپلشن سسٹم سنٹر (ایل پی سی سی) نے گگن یان پروجیکٹ کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ در اصل پہلے بغیر پائلٹ مشن (جی1) کے لیے کریو ماڈیول کا کامیابی کے ساتھ لکویڈ پروپلشن سسٹم سنٹر (ایل پی سی سی) کے ساتھ انضمام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 21 جنوری 2025 کو اسے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ گگن یان خلا میں انسانی مشن بھیجنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی طرف اسرو کی پہلی کوشش ہے۔ اسرو گگن یان پروجیکٹ کے تحت انسان بردار عملے کو لانچ کرنے سے قبل خلا میں ایک بغیر پائلٹ مشن بھینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اسرو نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ’’21 جنوری 2025 کو اسرو کے لکویڈ پروپلشن سسٹم سنٹر (ایل پی سی سی) نے لکویڈ پروپلشن سسٹم کے انضمام کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے بعد گگن یان کے پہلے بغیر پائلٹ مشن کے لیے کریو ماڈیول کو خلا میں روانہ کیا۔‘‘ علاوہ ازیں اسرو نے کہا کہ کریو ماڈیول پروپلشن سسٹم (سی ایم پی ایس) ایک بائی-پروپلنٹ پر مبنی ری ایکشن کنٹرول سسٹم (آر سی ایس) ہے جسے کرو ماڈیول کے 3 محوروں پِچ، یاؤ اور رول کو درست کنٹرول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ کنٹرول ماڈیول کی علیحدگی کے بعد سے لے کر فضا میں دوبارہ داخل ہونے اور پیراشوٹ پر مبنی سست رفتار نظام کے فعال ہونے تک جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سسٹم میں بارہ 100این تھرسٹرس، ہائی پریشر گیس کی بوتلوں کے ساتھ پریشرائزیشن سسٹم اور پروپلنٹ فیڈ سسٹم شامل ہے۔ اسرو کے افسران نے بتایا کہ 100این تھرسٹرس چھوٹے راکٹ موٹرس ہوتے ہیں جو خلائی جہاز کو پروپلشن فراہم کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔