مودی نے بوتھ کارکنوں کو ہدف دیتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں صرف جیت کافی نہیں، ہر بوتھ پر ووٹنگ کا ریکارڈ توڑنا ہے اور بی جے پی کو 50 فیصد سے زائد ووٹ دلانے کے لیے عوام کا دل جیتنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا بوتھ، سب سے مضبوط‘ بی جے پی کے کارکنوں کا نعرہ اور زندگی کا منتر ہے۔ دہلی میں بوتھ سطح پر مضبوط تنظیم کی بدولت ساتوں لوک سبھا نشستوں پر بی جے پی کی جیت ممکن ہوئی اور یہی قوت اسمبلی انتخابات میں بھی فتح دلائے گی۔
مودی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ 5 فروری کو زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو پولنگ بوتھ تک لایا جائے۔ سردی کی شدت کے باوجود صبح سے ہی ووٹنگ کا جذبہ بڑھانے کی ہدایت دی۔