ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم ’پشپا 2‘ کے ہدایت کار سوکومار کی رہائش پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

کچھ دنوں قبل فلم ’گیم چینجر‘ کے پروڈیوسر راجو کی رہائش پر انکم ٹیکس محکمہ نے چھاپہ مارا تھا، اس کے علاوہ ’میتری مووی میکرس‘ کے سی ای او اور کمپنی کے باقی اراکین کے گھروں پر بھی چھاپہ ماری ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’پشپا 2‘ کا پوسٹر</p></div><div class="paragraphs"><p>فلم ’پشپا 2‘ کا پوسٹر</p></div>

فلم ’پشپا 2‘ کا پوسٹر

user

جنوبی ہند کی فلم ’پشپا 2‘ نے پورے ہندوستان میں دھوم مچا رکھی ہے۔ باکس آفس پر یہ فلم خوب کمائی کر رہی ہے۔ اب تک فلم دنیا بھر میں تقریباً 1800 کروڑ روپے کا کاروبار کر چکی ہے۔ اس فلم کی کامیابی کا جشن ابھی جاری ہے، کیونکہ فلم کی کمائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس درمیان فلم ’پشپا 2‘ کے ہدایت کار سوکومار کی رہائش پر انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی ہے۔

’ٹی وی 9 تیلگو‘ پر شائع ایک رپروٹ کے مطابق فلم ’پشپا 2‘ کی کمائی فلم بنانے والوں کے لیے ایک بڑی ٹینشن بن گئی ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری ہدایت کار سوکومار کی رہائش پر تو ہوئی ہے، کچھ دنوں قبل ’میتری مووی میکرس‘ والوں کی رہائش اور دفتر پر بھی چھاپہ ماری ہو چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں فلم ’گیم چینجر‘ کے پروڈیوسر دِل راجو کی رہائش پر انکم ٹیکس محکمہ نے چھاپہ مارا تھا۔ اس کے علاوہ ’میتری مووی میکرس‘ کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) اور کمپنی کے باقی اراکین کی رہائش پر بھی چھاپہ ماری ہوئی تھی۔ سوکومار کی رہائش پر ہوئی چھاپہ ماری سے متعلق افسران نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ فلم کا جتنا کلیکشن ہوا ہے، اس کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس ’میتری مووی میکرس‘ کے بینک اکاؤنٹس میں لین دین کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی کئی دیگر فلمی اسٹارس کی رہائش پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ جہاں تک ’پشپا 2‘ کے ہدایت کار سوکومار کی رہائش پر ہوئی چھاپہ ماری کا سوال ہے، تو اس سے متعلق مکمل تفصیل آنی ابھی باقی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 500 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے تیار فلم ’پشپا 2‘ کے لیے ہدایت کار سوکومار نے 15 کروڑ روپے لیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *