دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بارش کے آثار، ٹھنڈ میں بھی ہوگا اضافہ، کہرے کا الرٹ جاری

دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید ٹھنڈ پھر دستک دینے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی کے مطابق 23 جنوری تک مغربی ہمالیائی علاقے میں الگ الگ جگہوں پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ 22 جنوری کو راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اتر پردیش میں گرج کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

راجدھانی دہلی میں بھی تین دن کی گرماہٹ کے بعد بدھ اور جمعرات کو موسم کا مزاج ایک بار پھر بدل سکتا ہے۔ پیش گوئی ہے کہ اس دوران دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ شام اور رات کے وقت آواز والے بادل بننے اور ہلکی بارش ہونے کے بھی آثار ہیں۔ اس سے ٹھٹھرن بھری ٹھنڈ بڑھے گی تو درجہ حرارت میں گراوٹ ہو سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *