[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے ریمدان بارڈر کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ کل سے پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
ایرانی وزیر داخلہ کے سینئر عہدیدار اور اربعین کمیٹی کے سربراہ نے ریمدان بارڈر کا دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ کل سے پاکستانی زائرین کو جہاز کے ذریعے چابہار سے اہواز منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
مجید میراحمدی نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی زائرین پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ریمدان پہنچتے ہے ان کی سہولیات کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
اربعین کمیٹی کے سربراہ کے اعلان کے بعد مقامی اعلیٰ حکام نے ریمدان بارڈر پر موجود جامعۃ المصطفی العالیہ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کل سے سروس شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی اعلیٰ حکام کے مطابق، چابہار سے اہواز تک کا بس سے بھی کم کرایے میں زائرین کو عراقی بارڈر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔