اترپردیش میں انکاونٹر 4 ہلاک، انسپکٹر پولیس کو لگی گولیاں

 

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں ہوئے انکاونٹر میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ایس ٹی ایف میرٹھ کی ٹیم نے شاملی کے جھنجھانا علاقے میں کگا گینگ کے خلاف یہ کاروائی کی۔ ایس ٹی ایف ٹیم نے پیر کی دیر رات تقریباً 2 بجے گینگ کے رکن ارشد اور اس کے تین ساتھیوں منجیت، ستیش اور ایک کو پکڑنے کے لیے انہیں گھیر لیا۔

 

گھیرے سے نکلنے کے لیے ارشد اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ایس ٹی ایف کے اے ایس پی برجیش کمار نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ایک لاکھ کے انعامی ارشد سمیت 4 بدمعاشوں کی موت ہو گئی۔

 

ارشد کے خلاف لوٹ، ڈکیتی اور قتل کے ایک درجن سے زیادہ معاملے درج ہیں۔ تصادم کے دوران ایس ٹی ایف ٹیم کی قیادت کر رہے انسپکٹر سنیل کے پیٹ میں تین گولیاں لگیں۔ انہیں کرنال کے امرت دھارا ہاسپٹل میں لے جایا گیا جہاں ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے

 

ڈاکٹروں نے گروگرام کے میدانتا اسپتال ریفر کر دیا۔ مارے گئے چار بدمعاشوں میں ایک کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *