حلف برداری کے بعد وہائٹ ہاؤس میں ایکشن میں نظر آئیں گے ٹرمپ، 200 احکام پر دستخط کی تیاری

این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پہلے دن ایگزیکٹیو احکام کی ریکارڈ تعداد میں دستخط کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ واضح ہو کہ ایگزیکٹیو احکام صدر کے ذریعہ یکطرفہ جاری حکم ہے، جو قانون کی طرح طاقت رکھتا ہے۔ قانون کے برعکس ایگزیکٹیو احکام کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کانگریس انہیں پلٹ نہیں سکتی لیکن عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔ اس بار ان کے پاس گزشتہ مدت کار سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہیں ٹیم بھی پچھلی مرتبہ کے مقابلے زیادہ مضبوط بتائی جا رہی ہے۔ کئی ٹیک قد آوروں کو ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ان میں ایلن مسک کا نام سب سے اہم ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *