ٹرمپ نے یوکرین کی جنگ ختم کرانے کا وعدہ کیا

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حلف برداری کے بعد وہ یوکرین میں تنازعہ ختم کرنے اور تیسری عالمی جنگ کو روکنے کی کوشش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر واشنگٹن میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یوکرین میں جنگ ختم کروں گا، مشرق وسطیٰ میں افراتفری کو روکوں گا اور تیسری عالمی جنگ شروع ہونے سے روکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کے اہداف ٹیکس میں کمی، ہزاروں فیکٹریوں کو امریکہ واپس لانا اور مسلح افواج کو جدید بنانا ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *