مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے گذشتہ 15 مہینوں کے دوران غزہ پر شدید حملوں کے دوران ایران نے ہر سطح پر فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت کی جس پر فلسطینی عوام اور مقاومتی تنظیموں نے قدردانی کی ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مقاومتی بلاک نے صہیونی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کی۔ ہم اس حمایت اور مدد پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہون نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے اپنے سربراہ کو بھی فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں قربان کردیا۔
حماس کے اعلی رہنما نے کہا کہ یمنی انصاراللہ کے شدید حملوں کی وجہ سے صہیونی حکومت کی سمندری تجارت مفلوج ہوگئی۔ ہم یمنی عوام اور مقاومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے پہلے تین صہیونی خواتین یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔ جب تک صہیونی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کی پابند ہے، ہم بھی اس کی پاسداری کریں گے۔