تلنگانہ: اساتذہ کے تقررات، اندرون 2 دن ڈی ایس سی اعلامیہ کی اجرائی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ریاست میں اساتذہ کے عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقررات کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم کے سی آر نے شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔  سبیتا اندرا ریڈی نے انکشاف کیا کہ اسکولی تعلیم کے شعبہ میں عہدوں پر تقررات کے لیے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 6500 اساتذہ کے تقررات کے لئے اندرون 2 دن اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول ایجوکیشن میں 5,089 جائیدادوں پر جبکہ خصوصی طلباء کے اسکولوں میں 1523 تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اساتذہ کے تقررات ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعہ بلکہ ڈی ایس سی کے ذریعہ ہوں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ دو روز میں نوٹیفکیشن اور طریقہ کار جاری کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کلکٹر دو دن کے اندر ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ سی ایم کے سی آر نے تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں کو کارپوریٹ سطح پر تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال تعلیم کے شعبے کے لئے 29,613 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں جس سے ہم سب کو گروکلز پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ گروکل اسکولوں کو ڈگری کالج کی سطح تک اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ گروکلس میں 11,714 عہدوں پر تقررات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *