کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت 4.3 ڈگری گر گیا

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *