نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے حادثے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، ان کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ حسینی عیسیٰ نے بتایا کہ فیول منتقل کرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، جس کے بعد گیسو لین منتقل کرنے والے اور اس کے آس پاس کھڑے لوگ اس کی زد میں آ گئے۔
نائجر ریاست کے یونین روڈ سیفٹی کے کور سیکٹر کمانڈر کمار سُکوام نے بھی اس معاملے میں اپنا بیان درج کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روکنے کی پوری کوشش کے باوجود ایندھن لینے کے لیے لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ سُکوام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کر لی لیکن تب تک کئی لوگوں کی جان چلی گئی۔