بہار: کھگڑیا سے 15 کروڑ کی سائبر ٹھگی معاملے میں نوجوان گرفتار، کمبوڈیا تک پھیلا تھا جال

سائبر پولیس نے شکایت پر نئے فوجداری ضابطہ بی این ایس اور آئی ٹی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اطلاع اول درج کی ہے۔ ملزم سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ اس نے کمبوڈیا میں رہنے کے دوران کال سینٹروں میں کام کیا اور ہندوستانیوں کو دھوکہ دہی کے تحت نشانہ بنایا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سجیت کمار سم خریدتا تھا اور انہیں کمبوڈیا میں اپنے معاونین کو سپلائی کرتا تھا۔ وہ کئی ٹیلی گرام گروپ کا رکن بھی تھا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لوگوں سے جڑا ہوا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ وہ ہندوستان میں دیگر معاونین کے رابطے میں بھی تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *