مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش _ کلاک ٹاور پر زور دار بجلی گرنے کا واقعہ؛ ویڈیو دیکھیں

[]

جدہ _ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں منگل کے  روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی اس دوران  بجلی کے گرجنے کی زور دار آوازیں بھی آئیں۔ ایک موقع پر بجلی حرم شریف میں واقع دنیا کے سب سے بلند کلاک ٹاور پر گر پڑی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو طوفانی بارش کی پیشگوئی کی تھی جو صد  فیصد درست ثابت ہوئی اور مکہ مکرمہ سمیت اطراف میں گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

 

مسجد الحرام کے قریب  کلاک ٹاور کی طویل بلند عمارت پر پر  بجلی گرنے کا منظر اور حرم شریف کے اندر تیز ہواؤں سے پلاسٹک کے بریکڈس اور کرسیوں کو ہوا میں اٹھنے والے منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *