’جمہوریت مخالف طاقتوں کے خلاف سیاسی و نظریاتی جنگ ضروری‘، پرکاش کرات کا ہندوتوا بریگیڈ پر حملہ

کولکاتا میں جیوتی بسو سنٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کرتے ہوئے پرکاش کرات نے کہا کہ جمہوریت مخالف طاقتیں ہندوتوا کو ریاست کا آفیشیل اصول بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

جیوتی بسو سنٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کرتے ہوئے پرکاش کرات، تصویر @cpimspeak

جیوتی بسو سنٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کرتے ہوئے پرکاش کرات، تصویر @cpimspeak

جیوتی بسو سنٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کرتے ہوئے پرکاش کرات، تصویر@cpimspeak

user

سی پی آئی ایم لیڈر پرکاش کرات نے جمعہ کے روز کولکاتا میں جیوتی بسو سنٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کے سیکولر اور جمہوری تانے بانے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی طاقتوں کے خلاف ایک سیاسی و نظریاتی جنگ کی ضرورت ہے۔‘‘ اپنے اس بیان کے ذریعہ پرکاش کرات نے ہندوتوا بریگیڈ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

پرکاش کرات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت مخالف طاقتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوتوا کو ملک کا آفیشیل اصول بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی طاقتوں کے خلاف جنگ صرف انتخابی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک نظریاتی اور سیاسی جنگ بھی ہے۔

پرکاش کرات نے اپنی تقریر کے دوران 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بابری مسجد منہدم کیے جانے کے بعد مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ جیوتی بسو کے ذریعہ دیے گئے بیان کا بھی تذکرہ کیا۔ تب جیوتی بسو نے بابری مسجد منہدم کرنے والی طاقتوں کو ’بربریت پر مبنی‘ کہا تھا۔ کرات کا کہنا ہے کہ ’’آج یہ طاقتیں اقتدار پر قابض ہو گئی ہیں اور ہندوتوا کو ملک کا حقیقی نظریہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اگر آج جیوتی بسو زندہ ہوتے تو وہ سیکولر و جمہوری طاقتوں کے ساتھ ان تاریک طاقتوں کے خلاف جنگ میں آگے ہوتے۔‘‘

پرکاش کرات نے جیوتی بسو کی قائدانہ صلاحیت اور ان کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ خصوصاً مغربی بنگال میں بایاں محاذ اور جمہوری تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کے تعاون کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جہاں تک مغربی بنگال کا سوال ہے، بسو اس بات کی مثال تھے کہ کس طرح کمیونسٹوں کو مزدور طبقہ کے مفادات کو آگے بڑھانے اور بایاں محاذ و جمہوری تحریک کو بنانے کے لیے اسمبلیوں و ریاستی حکومتوں میں کام کرنا چاہیے۔ بسو ہمارے ملک میں کمیونسٹ اور بایاں محاذ تحریک کے ذریعہ کی گئی ترقی کی علامت تھے۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *