لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ سے 27 افراد کی موت

لاس اینجلس: امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے دوران جنگل میں لگی زبردست آگ میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 12,300 سے زیادہ انفرااسٹرکچر تباہ ہو گئے ہیں۔

مقامی افسران نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔ لاس اینجلس میں دو بڑی جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز نے علاقے میں ہوائیں ہلکی ہوجانے سے جمعرات کو بھی کوششیں جاری رکھی۔

پالیسیڈس آگ لاس اینجلس کے علاقے میں سب سے بڑی فعال جنگل کی آگ میں سے ایک ہے، جس نے اب تک 23,713 ایکڑ رقبہ کو جھلسا دیا ہے۔ 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر 22 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ ایک دن پہلے 17 فیصد تھا۔

کیلی فورنیا ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن (کیل فائر) نے جمعرات کو ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ ’’موسم کے حالات موسمی طور پر معمول پر آ گئے ہیں اور توقع ہے کہ آگ اس کے موجودہ دائرہ میں رہے گی جس میں کوئی اور اضافہ متوقع نہیں ہے۔‘‘

کیلیفورنیا کے فاریسٹ اینڈ فائر ڈپارٹمنٹ (کیل فائر) نے کہا کہ عملہ نے فائر لائنز کے قیام اور بہتر بنانا جاری رکھا ہے، گرم مقامات کی تلاش کررہے ہیں اور انہیں بجھا رہے ہیں اور اب بھی جوکھم والے علاقوں میں انفرا اسٹرکر کے نقصان کو محدود کرنے کے لئے روک تھام لائنوں کی تیاری کررہے ہیں ۔

ایک اور بڑی فعال آگ، ایٹن فائر نے الٹاڈینا اور پاساڈینا کے قریب 14,117 ایکڑ رقبہ کو جھلسا دیا ہے۔ آگ پر 55 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔ یہ ایک دن پہلے 45 فیصد تھا۔

کیل فائر کے مطابق، رات بھر پرسکون اور صبح کی ہواؤں نے آگ کی سرگرمیوں کو کم کیا، جس سے فائر فائٹرز کو روک تھام لائنوں کو محفوظ بنانے میں اچھی پیش رفت کرنے کا موقع ملا۔

ایجنسی نے بتایا کہ سانتا انا کی ہواؤں کی واپسی کے ساتھ پیر کو جنوبی کیلیفورنیا کے کچھ حصوں میں آگ کی سنگین صورتحال برقرار رہی۔

یو ایس نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ ’’ہمیں اس ہفتے آگ کے موسم کے خدشات میں کچھ نرمی کی توقع ہے۔ موسمی خدمات نے اس ہفتے کے شروع میں ایک غیر معمولی خاص طور پر خطرناک صورتحال کی وارننگ جاری کی تھی۔‘‘

ایجنسی نے کہا کہ ’’اگلا ہفتہ تشویشناک ہے۔ اگرچہ ہمیں یقین ہے کہ ہم پچھلے ہفتے کی تکرار نہیں دیکھیں گے، لیکن خطرناک آگ کے موسم کے پیدا ہونے کا امکان موجود ہے۔‘‘



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *