کیجریوال نے صرف خواب دکھائے اور سفید جھوٹ بولا: سندیپ دکشت

انہوں نے عام آدمی پارٹی کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مہنگائی بڑھنے کا سارا الزام مرکز پر ڈالتی ہے لیکن عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خود کچھ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا، “ہم جہاں جہاں مرکز کی حکومت نے غلطی کی ہے، وہاں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ‘عآپ’ حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے صرف دوسروں پر الزام لگاتی ہے۔”

دکشت نے دہلی کے ووٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹے وعدوں کے بجائے حقیقی خدمات کو بنیاد بنا کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں اور کانگریس کو موقع دیں تاکہ ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع ہو سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *