سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کا ویڈیو جاری

ممبئی پولیس نے اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔ یہ واقعہ اس  وقت پیش آیا جب سیف علی خان جمعرات کی رات تقریباً 2:30 بجے سیف کے باندرہ میں واقع گھر پر پیش آیا۔ جب سیف اور ان کے ارکان خاندان خانہ سو رہے تھے حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے کے کری ٹیکر کے کمرے میں گھس آیا۔

 

اس نے حملہ آور کو دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد سیف موقع پر پہنچے اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور سیف پر حملہ کیا گیا انھیں لیلاوتی ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ اب محفوظ ہیں۔

 

پولیس نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور حملہ آور کو پکڑنے کے لیے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ پولیس نے سیف کے گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، انگلیوں کے نشانات جمع کیے اور وہاں کام کرنے والے تمام افراد سے پوچھ گچھ کی۔

 

اطلاعات کے مطابق پولیس نے فرش پالش کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔ اسی دوران پولیس نے سات خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ ملزم کو پکڑا جا سکے۔

 

۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی اور اب ملزم کی تصویر جاری کر دی ہے تاکہ عوام سے مدد لی جا سکے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی اس شخص کے بارے میں معلومات رکھتا ہے، وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *