حیدرآباد: مفتی عبدالباسط صاحب مظاہری صدر جمعیتہ علماء کوہیر کی اطلاع کے بموجب آج بتاریخ 17/ جنوری2025 بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد کوہیرجمعیتہ علماء متحدہ ضلع میدک کے زیر اہتمام جمعیتہ علماء کوہیر کے زیر انتظام عظیم الشان اجلاس عام بعنوان موجودہ حالات اور ملت اسلامیہ کی ذمہ داریاں ۔
بصدارت :پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ’ زیر نگرانی متحرک فعال قائد محترم جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ منعقد ہوگا۔
جس میں بحیثیت مہمان خصوصی ملک کے مایہ ناز عالم ربانی فقیہ العصر نبیرہ شیخ الاسلام حضرت اقدس مفتی سلمان منصور پوری صاحب مدظلہ استاذ حدیث وفقہ دارلعلوم دیوبند ونائب امیر الہند جمعیتہ علماء ہند تشریف لائنگے۔ خواتین کے لۓ پردہ کا تمام شرکاء کے طعام کا نظم رہیگا۔
مفتی عبدالباسط مظاہری مفتی اسلم سلطان صاحب قا سمی مفتی عبدالصبور قاسمی مولانا حامد صاحب قاسمی سداسیوہیٹ مولانا حشمت علی صاحب حسامی پٹن چیرو مولانا عبدالمجیب قاسمی ظہیراباد مولانا نصیر صاحب مظاہری ۔نارائن کھی۔
حافظ خلیل صاحب مگڈم پلی حافظ اکبر صاحب عبدالقدیر صاحب میڈیکل منڈل ماجد صاحب جھرہ سنگم اور دیگر ذمہ داران جمعیتہ کے تمام ضلع سنگاریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ برادران اسلام سے پر خلوص شرکت کی اور اکابرین کے خطابات سے استفادہ کی گذارش کی جاتی ہے۔