مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت العظمی سید علی خامنہ ای نے جنگ بندی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مقاومت اور صبر کی وجہ سے صہیونی حکومت اپنے مذموم عزائم میں ناکام اور عقب نشینی پر مجبور ہوگئی۔
دنیا کی مختلف زبانوں میں جاری ہونے والے اس پیغام میں رہبر معظم نے کہا ہے کہ آج دنیا والوں کو علم ہوگیا کہ غزہ کے عوام کے صبر اور فلسطینی مقاومت کی استقامت نے صہیونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کتابوں میں لکھا جائے گا کہ ایک دن صہیونی گروہ نے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہزاروں بچوں اور عورتوں کو قتل کردیا اور بالاخر خود شکست سے دوچار ہوگئے۔
پیغام کے اختتام پر “#غزہ_فاتح_ہے” لکھا ہے۔