الیکشن کمیشن‘ سچن تنڈولکر کو نیشنل آئیکان قراردے گا

[]

نئی دہلی: کرکٹنگ لیجنڈ کہلانے والے سچن تنڈولکر چہارشنبہ کے دن الیکشن کمیشن کے ”نیشنل آئیکان“ قرارپائیں گے تاکہ انتخابی عمل میں ووٹرس کی زیادہ سے زیادہ حصہ داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

چہارشنبہ کے دن نئی دہلی میں سچن تنڈولکر اور الیکشن کمیشن کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت(ایم او یو) پر دستخط ہوں گے۔ 3 سالہ معاہدہ کے تحت سچن تنڈولکر رائے دہندوں میں بیداری لائیں گے کہ وہ ووٹ ضرور ڈالیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اشتراک ایک اہم قدم ہوگا۔ آنے والے انتخابات خاص طورپر 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں نوجوان رائے دہندوں کی حصہ داری بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 شہری اور دیہی نوجوانوں میں ووٹ ڈالنے سے بے رغبتی پائی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن اسے دور کرنا چاہتا ہے۔ اس نے گزشتہ سال اداکار پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکان تسلیم کیا تھا۔ 2019کے لوک سبھا الیکشن میں ایم ایس دھونی‘ عامر خان اور میری کوم جیسی بڑی شخصیتوں کو الیکشن کمیشن کے نیشنل آئیکان بنایا گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *