دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت جس کو دہلی کے عوام نے کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کر کے اقتدار سونپا تھا اس نے بہت جلد اپنے اور بی جے پی کے درمیان ایک لکیر کو بھی پار کر لیا اور حد تو اس وقت ہو گئی جب اس نے ایک شکائتی خط موہن بھاگوت کو لکھ دیا اور پجاریوں و گرنتھیوں کو 18 ہزار روپے دینے کا وعدہ بھی کر لیا یعنی اس نے اپنا اصل رنگ ظاہر کر دیا اور بی جے پی کے جیسی بن گئی۔
دہلی کے عوام بالخصوص دلت اور اقلیت کے دماغ میں یہ بات گھر کر گئی تھی کہ مودی کو بی جے پی کو اگر ہرانا ہے تو عام آدمی پارٹی کو اپنا ووٹ دینا ہے۔ مودی مخالف ہیں ان کا ذہن بن گیا تھا لیکن وہ اب اس حقیقت پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ان کے لئے تو کچھ ہو ا ہی نہیں جو کچھ بھی ہوا ان کے ووٹ سے عام آدمی پارٹی کو ہی فائدہ ہوا۔ دہلی کے عوام کو شیلا دکشت کا دور یاد آنے لگا، جس میں دہلی والوں کے مسائل حل ہوتے تھے اور اس کا بڑا فائدہ کانگریس کو ہوتا نظر آ رہا ہے۔