دہلی اسمبلی انتخاب: کانگریس کی انتخابی مہم کا راہل گاندھی آج کریں گے آغاز، سیلم پور کی ریلی پر سبھی کی نظر

دہلی میں کانگریس کے انتخابی امکانات کے پیش نظر راہل کا سیلم پور میں ہونے والا پہلا عوامی جلسہ کافی اہم ہے۔ دہلی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف راہل جارحانہ رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی (فائل) / آئی اے اینایس

user

کانگریس کے قد آور رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پیر کو مشرقی دہلی کے سیلم پور علاقے میں عوامی جلسہ سے خطاب کرکے کانگریس کی انتخابی مہم کی شروعات کریں گے۔ راہل کی دہلی اسمبلی انتخابات کی مہم میں ہو رہی اینٹری پر ریاستی کانگریس ہی نہیں سبھی سیاسی پارٹیوں اور سیاسی ماہرین کی گہری نظر ہے۔ دہلی اسمبلی انتخاب میں کانگریس کے اب تک کے جارحانہ تیور کو پارٹی قیادت نے اگلے پائیدان پر لے جانے کا جذبہ دکھایا تو یہ انتخاب بے حد دلچسپ موڑ لے سکتا ہے۔ دہلی میں کانگریس کے انتخابی امکانات کے پیش نظر راہل کا سیلم پور میں ہونے والا پہلا عوامی جلسہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

کانگریس مکر سنکرانتی سے ایک دن قبل دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تشہیری مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا بگل راہل گاندھی پھونکیں گے۔ اس کے بعد پرینکا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور دیگر قد آور رہنما میدان میں اتریں گے اور پارٹی کے عزائم کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت اور اس کی قیادت پر راہل گاندھی کا کیا رخ ہوتا ہے، اس پر سبھی کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ راہل کا پہلا عوامی جلسہ اس علاقے میں رکھا گیا ہے جہاں پر کانگریس کی مضبوط سیاسی بنیاد ہے اور انتخابی مقابلہ سیدھے عآپ کے امیدوار سے ہے۔ ایسے میں دہلی کے کانگریسی رہنماؤں کو امید ہے کہ راہل گاندھی اپنے پہلے عوامی جلسہ میں اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کی 10 سال کی حکومت کی ناکامیوں کو لے کر جارحانہ رخ اپنائیں گے۔

راہل گاندھی کی تشہیری مہم کی حکمت عملی اور حصہ داری کا دہلی اسمبلی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ثابت ہو سکتا ہے۔ حالانکہ کانگریس دہلی اسمبلی انتخابات میں بھلے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں کے خلاف لڑ رہی ہے، لیکن اقتدار پر کیجریوال کی پارٹی کا قبضہ ہے اس لیے دہلی کانگریس کے رہنماؤں اور پارٹی کے انتخابی حکمت عملی ساز کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نہ صرف بی جے پی بلکہ عام آدمی پارٹی کی 10 سال کی ناکامیوں پر حملہ کرنے میں کوئی رعایت برتنے والے نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *