حیدرآباد: حضرت سید سعداللہ حسینی ؒکے عرس شریف کے موقع پرکے کویتا رکن قانون سازکونسل بی آرایس کے کویتا نے بصدعقیدت واحترام حاضری دی اور درگاہ شریف واقع بڑا پہاڑ بانسواڑہ پر چادرگل پیش کیں۔کے کویتا اپنے سرپر چادرگل اٹھائے درگا ہ شریف پہنچیں۔
ان کے ہمراہ عائشہ عامر اہلیہ شکیل عامر سابق رکن اسمبلی بودھن بھی موجود تھیں۔کے کویتا نے درگاہ شریف پر چادرپیش کی۔ اس موقع پر درگاہ کے منتظم نے ملک بالخصوص تلنگانہ کی ترقی ‘خوشحالی ‘امن وامان کی برقراری کےلئے دعاءکی۔
قبل ازیں بی آرایس کیڈر اور عوام کی جانب سے کے کویتا کا والہانہ استقبال کیاگیا۔کویتا کے ساتھ سیلفی لینے کےلئے عوام ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے تھے۔کویتا کی آمد کے موقع پر عوام میں کافی جوش وخروش دیکھاگیا۔