- مذھبی رہنما، قائد ملت آفتاب شریعت مولانا سید کلب جواد نے اپنے ایران سفر کے دوران معروف محقق، فقیہ مجاھد حضرت آیت اللہ علی اکبر سیفی مازندرانی سے ایک خصوصی نشست میں ان کی قلمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے حوزوی و غیر حوزوی حوالے سے تحقیقی کتابوں کو قابل قدر جانا اور ان کے بابرکت وجود کو عالم تشیع کے لئے عظیم سرمایہ قرار دیا
وہیں آیت اللہ سیفی مازندرانی نے ھندوستانی عوام کے محبوب و مقبول قائد اور عظیم مذھبی رہنما حجت الاسلام جناب مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب کی تشریف آوری پر ان کا خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اجتھادی خاندان نے مکتب تشیع میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور علمی، عملی، ثقافتی اور فقاھتی خدمات کے ذیل میں ھندوستانی عوام کی مذھبی تربیت کی ہے
آیت اللہ سیفی نے مولانا موصوف سے ھندوستانی علما کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے افتخار تشیع علامہ میر حامد حسین طاب ثراہ کو قابل رشک و قابل قدر شخصیت سے یاد کیا
نشست کے اختتام پر آیت اللہ سیفی نے تمام اہل ھند کے حق میں دعا کی اور علمائے ھند بالخصوص مولانا سید کلب جواد نقوی کی ذمہ داریوں کے پیش نظر ان کی کامیابی کی دعائیں کی
جلسے میں شریک معروف اسلامی اسکالر مولانا سید نجیب الحسن (امام جماعت مغل مسجد ممبئی) نے جب دوران گفتگو آیت اللہ سیفی سے مومنین کے لئے پیغام کا مطالبہ کیا تو آیت اللہ سیفی نے کہا کہ بعد از سلام میرا پیغام یہ ہے کہ ہم خدا کے لئے کام کریں اور بندوں سے تعریف کی توقع نہ رکھیں خدا بہترین اجر عنایت کرنے والا ہے،اس موقع پر مولانا جواد کے فرزند جناب کلب احمد صاحب اور آیت اللہ سیفی کے ھندوستانی نمائندے مولانا سید شفیع حیدر صاحب بھی موجود تھے