سنجے راؤت نے بی جے پی حکومت پر مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کا لگایا الزام

سنجے راؤت نے واضح کر دیا ہے کہ انہوں نے یا کسی بھی شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر نے یہ نہیں کہا ہے کہ انڈیا اتحاد یا مہاوکاس اگھاڑی ٹوٹ گیا ہے

سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایسسنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
user

شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ اور پربھنی اضلاع میں جو واقعات پیش آئے ہیں وہ کافی چونکانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں چھوٹے مجرموں کو پھنسا دیا گیا ہے جب کہ اہم ملزموں کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے مافیاؤں کو تحفظ فراہم کیا ہے، اس کے پیچھے ان کی پارٹی کے ممبر والمیکی کراڈ جیسے لوگ ہیں۔ سنجے راؤت نے کہا کہ یہ صورتحال ایک طرح کی مافیا راج جیسی ہو رہی ہے، جیسے شکاگو میں ہوا تھا۔

راؤت کے مطابق جن لوگوں کے پریواروں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور جن کے رشتہ داروں کو قتل کیا گیا وہ سب دھیرے دھیرے سامنے آ کر اپنی بات رکھیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ سبھی کو تحفظ فراہم کریں بجائے اس کے کہ اصل ملزم کو بچانے کی کوشش کریں۔  سنجے راؤت نے مزید کہا کہ مہارشٹر پُرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ صدمے سے بھی دوچار ہے۔ بیڈ اور پربھنی میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کے لیے غنڈہ گردی کو حمایت دینے کا طریقہ صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں امن و امان تب قائم ہوگا جب والمیکی کراڈ جیسے لوگوں تحفظ فراہم کرنا بند کیا جائے گا۔

سنجے راؤت نے واضح کر دیا ہے کہ انہوں نے یا کسی بھی شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر نے یہ نہیں کہا ہے کہ انڈیا اتحاد یا مہاوکاس اگھاڑی ٹوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی اسمبلی انتخاب کے لیے تھا جب کہ انڈیا اتحاد پارلیمانی انتخاب کے لیے ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی شیو سینا نے بلدیاتی انتخاب آزادانہ طور پر لڑا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو سنجے راؤت نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی ممبئی اور ناگ پور میونسپل کارپوریشن کا انتخاب اکیلے لڑے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ مقامی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔ پارلیمانی اور ضمنی انتخاب میں کارکنوں کو موقع نہیں ملتا ہے۔ ایسے میں ہمیں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور نگر پنچایت میں اپنے دم پر انتخاب لڑنا چاہیے اور اپنی پارٹی کو مضبوط کرنی چاہیے۔ اسی کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *