امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا، یمنی فوج

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں موجود ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ بحری جہاز حملے کے بعد شمالی بحیرہ احمر کی طرف فرار ہونے پر مجبور ہوگیا۔ تاہم، انہوں نے حملے کی مزید تفصیلات یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ترجمان نے اس جہاز کا نام “ٹرومن” بتایا، جسے شمالی بحیرہ احمر میں یمنی افواج نے حملے کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے یمنی فوج کے اس عزم کو دہرایا کہ یمن کی مسلح افواج امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یمن فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی وابستگی پر قائم ہے اور اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *