File photo
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ راجندر نگر میں ایک بار پھر تیندوے کی موجودگی کی اطلاع سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آج صبح پروفیسر جے شنکر
تلنگانہ یونیورسٹی کے پاس واکنگ کے لیے آنے والوں نے تیندوے کو دیکھا۔ سب سے پہلے پروفیسر جے شنکر کے مجسمہ کے قریب جنگلی جانور نظر آیا جو کچھ دیر بعد جھاڑیوں میں چلا گیا۔ چہل قدمی کیلئے آنے والوں نے تیندوے کے پنجوں کے نشان بھی دیکھے۔ یونیورسٹی کیمپس میں تیندوے کےداخل ہونے خبر پھیلنے کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اس سے قبل بھی کیمپس کے ارد گرد تیندوا نظر آیا تھا جس پر محکمہ جنگلات کے حکام نے جال بچھا کر اسے پکڑ لیا تھا۔ تاہم جنگلات کے حکام کو شبہ ہے کہ تیندوا شمس آباد، گگن پہاڑ کے ریزرو فاریسٹ ایریا میں رہتے ہوئے راجندرنگر،حمایت ساگر، شمس آباد، راجندرنگر، اور معین آباد کے قریبی جنگلاتی علاقوں میں گشت کررہا ہے۔