چندن آریہ، کینیڈا کے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل

چندی گڑھ: کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ چندن آریہ نے جو اندراگاندھی کے قتل کا جشن منانے والے خالصتان نوازوں اور کینیڈا میں ہندو مندروں پر حملوں کی مذمت کرتے رہے ہیں‘ اعلان کیا ہے کہ وہ لبرل پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہیں۔

انہوں نے عہد کیا ہے کہ ملک کو مقتدرِاعلیٰ جمہوریہ بنائیں گے اور جرأت مندانہ فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کینیڈا کے اگلے وزیراعظم کا الیکشن لڑنے والا ہوں۔

میں چھوٹی اور زیادہ موثر حکومت کی قیادت کروں گا جو اپنے ملک کی تعمیرنو کرے گی اور مستقبل کی نسلوں کے لئے خوشحالی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو آج ایک طوفان کا سامنا ہے۔

محنت کش متوسط طبقہ بقاء کی جنگ لڑرہا ہے۔ کئی ورکنگ فیملیز سیدھے خط ِ غربت سے نیچے جارہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان‘ کینیڈا کی برآمدارت اور سرمایہ کاری کے لئے ابھرتی مارکٹ ہے۔ کینیڈا کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو بڑے فیصلے کرنے سے نہ گھبرائے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *