برازیل میں چھوٹے طیارہ حادثے میں ایک شخص کی موت

ساؤ پالو: برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو کے سیاحتی شہر اوباتوبا میں ساحل سمندر کے قریب ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کو بتایا کہ پائلٹ نے اوباتوبا ریجنل ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کی، لیکن تیز رفتاری کے باعث طیارہ ایئر ٹرمینل کی حفاظتی باڑ کو عبور کر گیا۔

پائلٹ کی موت ہو گئی، جب کہ طیارے میں سوار چاروں مسافروں کو، جن میں دو بالغ اور دو بچے شامل تھے، کو زندہ بچا لیا گیا۔

کروزیرو کے ساحل سمندر پر موجود تین دیگر افراد بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے۔

برازیل کی فضائیہ نے اعلان کیا کہ سنٹر فار انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن آف ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ کے ٹیکنیشین اور ماہرین کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *