کھمم میں جی آئی او کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

وقت کی قدر کرو ورنہ وہ بے قدر کردے گا، جی آئی او کے کیلنڈر کی مختلف شخصیات کے ذریعے رسم اجراء۔ کھمم گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) نے وقت کی پابندی اور ڈسپلن کو اپنانے کی مہم کے طور پر ایک خاص اقدام کیا۔ جی آئی او کھمم کے ذمہ داران نے کھمم شہر کے مختلف دانشوروں، ڈاکٹروں، اور وکلاء سے ملاقات کرتے ہوئے کیلنڈر کو بطور تحفہ پیش کیا۔

 

اس موقع پر کھمم شہر کے آکسفورڈ ہائی اسکول کے کرسپانڈنٹ جناب جعفر متین اور صدیقیہ میڈم کے ہاتھوں کیلنڈر کی رسمِ اجراء عمل میں لائی گئی۔ جی آئی او کے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں وقت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور زندگی میں ڈسپلن کی ضرورت کو فروغ دینا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *