محبوب نگر، تلنگانہ – سلسلۂ قادریہ چشتیہ کمالیہ کا سالانہ مرکزی اصلاحی و تربیتی دو روزہ اجتماع 12 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا۔ یہ اجتماع حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحبؒ اور حضرت شاہ کمال الرحمن صاحبؒ کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجتماع کا آغاز جمعہ کی مغرب سے ہوگا۔
یہ اجتماع محبوب العلما والصلحا، پیر طریقت، رہبر شریعت، عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحبؒ کے صاحبزادے اور خلیفہ کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجتماع میں فقیہ العصر داعی الی اللہ حضرت مولانا مفتی شاہ محمد نوال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم، حضرت مولانا ظلال الرحمن صاحب فلاحی مدظلہ، اور حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحمن محمود صاحب مد ظلہ شرکت فرمائیں گے۔
اس اہم اجتماع میں نامور علما، اور سلسلہ قادریہ کے خلفا، کے بھی خطابات ہوں گے جن میں حضرت شاہ عبدالرب صاحب دامت برکاتہم، حضرت مولانا شاہ ظفر احمد جمیل صاحب، حضرت مولانا شاہ سید عترت صاحب، حضرت مولانا شاہ مفتی محمد تجمل حسین صاحب، حضرت مولانا شاہ محبوب الرحمن مشہود صاحب، حضرت مولانا شاہ مقبول الرحمن منصور صاحب، حضرت مولانا شاہ محمد انعام الرحمن جمیل صاحب، حضرت مولانا شاہ غلام محمد نوید صاحب، حضرت مولانا شاہ محمد عتیق الرحمن نعمان صاحب، حضرت مولانا شاہ محمد موسی خان صاحب، شاہ محمد لطیف محی الدین صاحب اور دیگر خلفائے سلسلہ شامل ہیں۔
اجتماع میں تمام شرکاء کے لئے قیام و طعام کا معقول انتظام کیا جائے گا، اور خواتین کے لئے پردہ کا مکمل اہتمام کیا جائے گا۔
سلسلے کے احباب اور عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اس مبارک اجتماع میں شرکت کر کے بزرگان دین کے فیضان سے مستفید ہوں اور اس روحانی محفل کا حصہ بنیں۔
منجانب: احباب سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ، محبوب نگر، تلنگانہ، ہندوستان