مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی روزنامہ اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شام کو کئی حصوں میں تقسیم کرنے کے ایک بین الاقوامی منصوبے پر غور کررہی ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا کہ مذکورہ صیہونی منصوبے کا خفیہ طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ منصوبہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زیر غور لا گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کا شام میں مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
در ایں اثناء صیہونی جنگی کابینہ کے رکن ایلی کوہن نے بھی شام کی تقسیم پر کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔