فارمولا ای کار ریس کیس میں سابق وزیر تارک راما راو سے 6 گھنٹے کی پوچھ تاچھ

سابق وزیر و بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راؤ سے فارمولہ ای ریس معاملہ میں بدعنوانی کے الزامات کے سلسلہ میں اے سی بی دفتر میں ساڑھے چھ گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد بھیج دیا گیا۔

 

ہائی کورٹ کی اجازت سے ان کے وکیل اے سی بی کے لائبریری روم میں بیٹھ کر پوچھ گچھ کا جائزہ لے رہے تھے اے سی بی کے تین عہدیدار پوچھ تاچھ کی ۔ پوچھ تاچھ ختم ہونے کے بعد اے سی بی کے دفتر کے سامنے تارک راما راو نے میڈیا سے بات چیت کی۔

 

انھوں نے کہا کہ عہدیداروں نے ایک ہی سوال 40 مرتبہ مختلف طریقے سے پوچھا ۔ اس معاملے میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے تو انھیں کسی بھی سوال کا جواب دینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

قبل ازیں تارک راما راو نے نندی نگر میں اپنی رہائش گاہ پر قانونی ٹیم سے بات چیت کی۔ انہوں نے سابق وزیرہریش راؤ، ایم ایل سی کویتاکے علاوہ سابق وزراء، ایم ایل ایز، اور ایم ایل سیز سے بھی ملاقات بھی کی۔

 

کے ٹی راما راو کے اے سی بی کے دفتر پوچھ گچھ کا سامنا کرنے کیلئے جانے کے موقع پر پارٹی کیڈر اور کارکنوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *