ریاض ۔ کے این واصف
معروف گلوکار محمد وکیل بدھ کی صبح ریاض پہنچے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے رکن و معروف سماجی جہد کار غلام محمد خاں نے ریاض ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وکیل انڈین ایمبیسی آڈیٹوریم مین پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر جمعرات (9 جنوری 2025) شام 7 بجے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ سفارت خانہ ہند ریاض کی زیر سرپرستی “شام غزل” پروگرام کا اہتمام آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض نے کیا ہے۔ داخلہ صرف انہی افراد کے لئے ہوگا جنہون نے اپنا نام رجسٹر کروایا ہے۔