تبارک ہائی سکول نظام آباد میں سائنس فیر کا کامیاب انعقاد  طلباء کا بہترین و حیرت انگیز قابل دید صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ 

نظام آباد:8/ جنوری (اردو لیکس)محمد عبدالرشید عائشہ ڈی ایڈ کالج پرنسپل و سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کاماریڈی نے دور حاضر میں تعلیم و سائنس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء میں اسکیل (ہنر) کے حصول کیلئے طلباء میں چھپی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے تاکہ طلباء اپنی ذہنی اختراع کے ذریعہ ملک و قوم کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرسکے۔ محمد عبدالرشید پرنسپل آج تبارک ہائی اسکول حطائی نظام آباد میں منعقدہ سائنس فیر کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور طلباء و اساتذہ کی بہترین صلاحیتوں کی تعریف کی۔ محمد فہیم الدین لکچرر نے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے تبارک ہائی اسکول انتظامیہ کی سائنس فیر کو کامیاب انعقاد عمل لاکر بہترین و قابل تقلید مثال قائم کی ہے ستائش کی۔ انہو ں نے اس سائنس فیر کا مشاہد کیا اور طلباء کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے اور مستقبل میں اور زیادہ سیکھنے اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سید یوسف اسکول اسسٹنٹ نے طلباء کی صلاحیتوں و بہترین مظاہرہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پراکٹیکل نالج حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ محمد نصیر الدین سکریٹری تبارک ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور سائنس فیر 2025 کے کامیاب انعقاد پر طلباء و اساتذہ کی سراہنا کی اس منعقدہ سائنس فیر میں طلباء نے سائنس و ٹکنالوجی، میاتھس، صفائی، آلودگی، پرُ فضاء ماحول و سرسبز و شادابی، شہری و دیہاتی زندگی، واٹر سپلائی، الیکٹرسٹی، مواصلات، صاف و شفاف پانی کی سربراہی، ڈرینج سسٹم وغیرہ کو پیش کرتے ہوئے اپنی ذہنی و حیرت انگیز صلاحیتوں کا بہترین عملی مظاہرہ کیا۔ طلباء اولیائے طلباء میں سائنس فیر کے تئیں جوش و خروش و جذبہ قابل دید رہا اور طلباء کے ذہنی صلاحیتوں کا ڈسپلے کے ذریعہ مظاہرہ کرکے داد و تحسین حاصل کی۔ قبل ازین محمد اظہر فاروقی چیرمین تبارک ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد و سابقہ لکچرر گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج نظام آباد نے سائنس فیر کا افتتاح کیا اور چند طالبات میں بہترین مظاہر ہ و ڈسپلے پر نقد انعام عطاء کیا اور مہمانوں کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت بھی پیش کی۔ اس سائنس فیر کا مسٹر شیاملو ایشیاء بک ہاؤز ایجوکیشن پبلیکشن اور مسٹر پی سرینواس و دیگر نے مشاہدہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *