مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے گزشتہ ستمبر میں اپنے “شاہد 136 بی” ڈرون کی نقاب کشائی کی۔
چار ہزار کلومیٹر کی رینج والے اس ڈرون کی پرواز کی طاقت حیرت انگیز ہے۔ یہ فوجی طاقت مستقبل کی جنگوں میں نئے افق کھول سکتی ہے۔
عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ تل ابیب کے اعلیٰ سطحی سیکورٹی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ یہ ڈرون دور دراز مقامات کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی ایران کی صلاحیت میں ایک منفرد ارتقاء کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ ایرانی ڈرون بہترین حکمت عملی کی طاقت کا حامل ہے اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے اہم اہداف کو تباہ کر سکتا ہے جو کہ کروز بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے کم لاگت کے ساتھ دشمن کے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو آسانی سے نشانہ کا بہترین آپشن ہے۔
صیہونی ذرائع نے مزید کہا کہ اس ڈرون کے ذریعے ایران خلیج فارس کے ساحلی ممالک یا اس سے آگے شمالی افریقہ یا یورپ میں دشمن کے اہداف کو تباہ کر سکتا ہے۔ شاہد خودکش ڈرون کا یہ جدید ترین ورژن سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو سپیس فورس نے ڈیزائن کیا ہے۔