وی نارائنن اسرو کے نئے چیئرمین مقرر، ایس سومناتھ کی 14 جنوری کو ہوگی وداعی

ڈاکٹر وی نارائنن ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ مرکزی حکومت نے منگل کو خلائی سائنسداں وی نارائنن کو اسرو کا نیا چیئرمین مقرر کیے جانے کا اعلان کیا۔ انہیں اسپیس ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری بھی بنایا گیا ہے۔ راکیٹ اور اسپیس کرافٹ آپریشن کے ماہر نارائنن 14 جنوری کو ایس سومناتھ کی جگہ لیں گے۔ سومناتھ 14 جنوری کو 2 سال کی مدت کار پورا ہوجانے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے۔ نارائنن بھی اس عہدے پر 2 سال تک رہیں گے۔

ڈاکٹر نارائنن فی الحال ولیامالا واقع لکوئڈ پروپلشن سسٹم سینٹر (ایل پی ایس سی) کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہیں 40 سال کا تجربہ ہے۔ نارائنن نے جی ایس ایل وی ایم کے-ٰٰIII ایم1/چندریان-2 اور ایل وی ایم3/چندریان-3 جیسے پروجیکٹس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *