ماں کی موت کا غم بیٹے کی خودکشی۔حیدرآباد میں دو دن بعد واقعہ کا انکشاف 

حیدرآباد: شہر کے لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹے نے خودکشی کر لی۔ اس کا انکشاف کل ہوا انسپکٹر رگھو بابو کے مطابق یہ واقعہ لالہ پیٹ کے ونوبھا نگر میں پیش آیا۔

 

مرنے والوں کی شناخت 50 سالہ لکشمی اور اس کے بیٹے 20 سالہ ابھینے کے طورپر کی گئی ہے جو ماں بیٹا بتائے گئے ہیں۔ لکشمی خرابی صحت سے متاثر تھی جبکہ ان کا بیٹا ابھینے ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ لکشمی کی بیماری کے باعث موت واقع ہو گئی۔ اس صدمہ کو برداشت نہ کرتے ہوئے ابھینے نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔ ہفتہ کو ان کے گھر سے بدبو آنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی۔

 

پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور انھوں نے دیکھا کہ ابھینے ہال میں پنکھے سے لٹکا ہوا تھا اور دوسرے کمرے میں اس کی ماں کی نعش پڑی ہوئی تھی۔ پولیس کو مقام واقعہ سے خودکش نوٹ برآمد ہوا جو خاتون کے بیٹے کی جانب سے تحریر گیا تھا۔ اس نوٹ میں لکھا تھا “ہم دونوں (ماں اور بیٹے) صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔ ہمارے رشتہ داروں کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔”

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھینے نے شاید اپنی ماں کی موت کے غم کو برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کی۔ ان دونوں کی نعشیں مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی شبہ کیا جاتا ہے کہ دو یا تین دن قبل ماں کی موت کے بعد بیٹے نے خودکشی کرلی ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *