تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے راجستھان کی معروف اجمیر درگاہ پر ریاستی حکومت کی جانب سے “چادر” پیش کی۔
اجمیر درگاہ عرس کی تقریبات کے لیے چادر روانہ کرنے کے دوران دعائیں کی گئیں اور اسے روایتی رسم و رواج کے مطابق روانہ کیا گیا۔
اس تقریب میں وزراء سریدھر بابو اور کونڈاسریکھا، پلاننگ کمیشن کے وائس چیئرمین چنا ریڈی، ایم ایل سی عامر علی خان، وقف بورڈ کے چیئرمین عظمت اللہ حسینی ؛ حج کمیٹی چیئرمین خسرو بیابانی کے علاوہ کئی مسلم علماء اور اقلیتی قائدین نے شرکت کی۔